لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف ذیابیطس وانڈکرائینولوجی کے تعاون سے “عالمی یوم ذیابیطس 2013″کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ صبح 10بجے تا 11بجے تک نزد لیاقت نیشنل ہسپتال آڈیٹوریم گیٹ نمبر1لیاقت نیشنل کنونش سینٹر پر منعقد ہوگا جس میں فری BMI(موٹا پے کا ٹیسٹ)،فری کولیسٹرول ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے اس کے علاوہ کیمپ میں موجود ماہرین طب شوگر سے متعلق عوامی آگاہی اور غذائی معلومات فراہم کرینگے جبکہ شوگر سے متعلق عوا م کو آگاہی کے لئے لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے ماہرین امراض ذیابیطس پر عوام کو آگاہی فراہم کرینگے۔