کراچی (اسٹاف رپورٹر )آج کا دن لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے لئے ایک تاریخی کے لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر نگرانی 2007ء میں قائم ہونے والے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی سے فارغ التحصیل ہونے والے ایم بی بی ایس کلاس 2013ء کے طلباء وطالبات کی تقریب اسناد کی تقسیم کے حوالے سے ایک شایان شان تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور صدارت صدر گورننگ باڈی لیاقت نیشنل ہسپتال سید شاہد علی نے کی تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں دیا جانے والا سب سے اہم اعزاز لیاقت نیشنل ہسپتال کے بانی و صدر سید واجد علی کی یاد میں جاری ہونے والا میڈل برائے پانچ سالہ مجموعی تعلیمی کا رکردگی جس کے حقدار قرار پائے
لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل نئے مسیحا ڈاکٹر فواد شاہد جنہیں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے میڈیل اور 3لاکھ 75ہزار روپے اور اس کے علاوہ ڈاکٹر فواد شاہد کو اپنی جماعت میں اول رہنے کا میرٹ ایوارڈ 1لاکھ روپے کیش بھی دیا گیا ۔جبکہ میرٹ کا دوسرا ایوارڈ 75ہزار روپے کیش کے ساتھ ڈاکٹر فائزہ حسن اور تیسرا ایوارڈ 50ہزار روپے کیش کے ساتھ ڈاکٹر ارسلان احمد ابڑو کو دیا گیا ۔تقریب میں بہتری طالبعلم کا ایم ڈی میڈل لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے ڈاکٹر ریحان رئیس کو اور ڈینز میڈل برائے بہترین طالبہ کا پرنسپل پروفیسر امیر علی شورو نے ڈاکٹر ماریہ طارق کو پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر محمد قیصر ،لیاقت نیشنل ہسپتال کے گورننگ باڈی کے صدر سید شاہد علی ،لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کامیاب طلباء و طالبات اور نئے مسیحائوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھی مثالی انداز میں انجام دیتے ہوئے اپنے مادر علمی کا نام روشن کرینگے۔