کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج کراچی کے لیٹریری اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر طلباء و طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 66ویں برسی کے موقع پر اپنی تقاریر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا تقریری مقابلہ دو حصوں میں اُردو اور انگریزی میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات نے اُردو اور انگریزی میں اپنے تقاریر پیش کئے۔
اس موقع پر طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ ،پروفیسرز اور دیگر بھی موجود تھے تقاریری مقابلے میں اردو تقاریر میں اول پوزیشن مسرور پھلپھٹو ،دوسری پوزیشن بختاور شاہ اور تیسری پوزیشن عروبا منیر نے حاصل کی جبکہ انگریزی تقاریری مقابلے میں اول پوزیشن صباء فروخ ،دوسری پوزیشن تیمور جنجوعہ اور تیسری پوزیشن سحر منیب نے حاصل کی تقاریری مقابلے کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج میں نصاب کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے انہوں نے تقاریری مقابلے میں طلباء و طالبات کی جانب سے اہم موضوعات پر اپنے مقالہ پیش کرنے کو سراہتے ہوئے مقابلے کا نعقاد کرنے پر لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج لیٹریری انڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کے کردار کو سراہا اس موقع پر لیٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی کی کو چیئر پرسن فریال رضا عابدی نے لیٹریری اینڈ بیٹنگ سوسائٹی کے اعزاض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے تقاریری مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ٹرافی ،انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔