لاہور: ملزمان نے معمر شخص کو گھر میں گھس کر مار ڈالا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) 65 سالہ شخص کو نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر سر میں آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقہ رحمت کالونی کا رہائشی 65 سالہ بشیر احمد گھر میں سویا ہوا تھا کہ نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر اسکے سر میں آہنی راڈ مار کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے خلیل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔