تحریر : عبد الحنان دنیا کے اندر 2 ملک ایسے ہیں جنہوں نے اپنی فوج کے سر پر ملکوں پر غیرقانونی مداخلت کرکے سرحدوں کو بڑا کیا ہے ۔ان میں امریکہ اور اور بھارت شامل ہے جس نے کشمیر کی ریاست پر جبری قبضہ کررکھا ہے کشمیر خوبصورت مسلم علاقہ ہے ۔اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے 1947ء میںتقسیم ہند کے وقت27اکتوبر1947ء کو بھارت نے انسانیت سوز جرم کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق پرڈاکا ڈال کر فوجوں کو داخل کرکے جموں وکشمیر پر قبضہ کر لیا جو آج تک قائم ہے ۔ 6 نومبر1947ء کو بھارتی فوج نے ڈوگرہ رائل آرمی اور آر ایس ایس کے ساتھ مل کر پانچ لاکھ سے زائد مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی غیر قانونی آبادکاری کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہے۔کشمیریوں نے شروع دن سے ہندوستان کے وجود کو قبول نہیں کیا اور اس دن سے لیکر آج تک آزدی کا نعرہ بلند کیا ہے ہم کیا چاہتے (آزدی)آزادی کا مطلب کیا لااللہ الہ ،ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے یہ سب نعرے ہمارے الیکٹرونک میڈیا ،پرنٹ میڈیا ،اور سوشل میڈیا پر ابتک وائرل ہورہے ہیں۔لیکن آج ہم نے دیکھنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے تحریک آزدی کشمیر کے حصول کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔8جوالائی 2016ء کو مظفر برہان وانی کی شہادت کے بعدکشمیر کی تحریک میں ایک تیزی آئی ۔کشمیری نوجوانوں میں عورتوں ،بڑھوں ،بچوں میں ایک تحرک پیدا ہوا اور ہر کوئی آزادی کی تحریک میں شانہ بشانہ کھڑاہوا اورجس میں ان کشمیریوں نے اپنی شہادتوں کا نزرانہ پیش کیا۔
کشمیری آج کشمیر کے چوک چوراہوں میں پاکستان کا پرچم لہراتے نظر آتے ہیں ،اور شہادت کے بعد پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہیں ۔اور پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے اس دنیا فانی سے رخصت ہوجاتے ہیں۔آج حقیقت میں پاکستان کی جنگ کشمیری لڑرہے ہیں ۔کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے لیکن پاکستان کے حکمرانوں کو یہ بات آج تک سمجھ نہیں آئی ،اور کشمیر کے مسلمانوں کے لئے حقیقت میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں جو حقیقت میں ایک افسوسناک عمل ہے ۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور خودمختار ملک ہے۔ لیکن اس کے باوجود کشمیر کے مسئلے پر ان کا موقف بالکل کمزور ہے۔اور جو کشمیر کی تحریک کو پاکستان میں چلا رہے ہیں کشمیریوں کی آوا ز کو دنیا کے اندر بلند کررہے ہیں کشمیریوں کے جو سب سے مضبوط وکیل ہیں ان کو نظر بند کیا جارہا ہے۔ان پابند سلاسل رکھا گیا ہے ،جو ایک غیر مثبت عمل ہے جس سے کشمیر کی تحریک کودبانے کی کوشش کی گئی ہے ،دشمن ممالک کو خوش کرنے کے لئے محافظ وطن اور محب وطن پاکستانیوں کو آج نظر بند کیا گیا ہے ۔اس پرہندوستان کا میڈیا خود کہاخود سب کے سامنے اقرار کررہا ہے کشمیر کی تحریک ایسی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔
کشمیری شہادتیں تو پیش کرسکتے ہیں لیکن غلامی کی زندگی برداشت نہیں کرسکتے آج کشمیری زہنی طور پر غلامی کی زندگی سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور اس میں اہم کردار حریت رہنمائوں کاہے۔ جنہوں نے کشمیری عوام کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ۔جہاں سے آزدی کشمیر کی تحریک کو بلند کیا گیا ن اور ،اسی طرح جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر یاسین ملک جو ابھی تک جیل کے اندر ہے انہوں کشمیر کے مسئلے پر بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔اور کشمیری نوجوانوں طلباء یونین کو اپنے ساتھ کھڑا کیا ہے،آزاد کشمیر ہو یا مقبوضہ کشمیر دونوں اطراف انکی تنظیم آزادی کیلئے دن رات کوشاں نظر آتی ہے ان کی شادی پاکستان کے اندر ہوئی ہے ان کی اہلیہ مشعال ملک جو پاکستان کے اندر ،موجود ہے انہیں بھارت کی طرف سے اپنے خاوند کو ملنے کی بالکل آجازت نہیں ہے ۔ مشعال ملک ایک بہادر اور مجاہد خاوند کی بیوی ہے جنہوں نے انڈین آرمی کے سامنے جھکنا نہیں سیکھا ۔ کشمیر کی تحریک پس منظر بیان کرنے مقصد یہی ہے کہ ہمارے پاکستان کی قوم اور حکمرانوں شعور پیدا ہوجائے ۔اور اس آزادی کشمیر کی تحریک کو دوبارہ سے پاکستان کی خواتین میں لانچ کرنے کے لئے میدان میں آگئی ہے ۔مشعا ل ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے آئندہ ماہ خواتین موومنٹ کی تحریک چلانے کا علان کردیا ہے ۔جو ایک بہت اچھا لائحہ عمل ہے۔
ان کی یہ تحریک بالکل غیر سیاسی ہوگی صرف اور صرف آزادی کشمیر کے لئے خواتین کو لیکر تحریک کو چلائیں گی چند دن پہلے اسلا م آباد میں حریت کی رہنماء آسیہ اندارابی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیاگیا تھا۔ابھی پھر آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی صوفی فہمیدہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔جو ایک افسوس ناک خبر ہے ، مشعال ملک کی خواتین موومنٹ کے نام سے پاکستان میں آزادی کشمیر کے حوالے تحریک چلانا پاکستان میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہم خواتین سے گزارش کرے گی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لئے اپنی آواز کو بلند کریں ، مشال ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی عوام نے پہلے بھی کشمیر کو آزاد کرایا تھا اب بھی ہمارا ساتھ دینے کیلئے پاکستان کشمیر موومنٹ کا حصہ بنیں۔ کشمیری عورتوں اور بچوں کا پیغام لے کر آئی ہوں کہ بھارتی درندگی سے بچانے میں بھارت کیخلاف ساتھ دیں۔ کشمیریوں کو پاکستان سے اتنی محبت ہے کہ پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھ لیتے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔مشال ملک نے کہا کہ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، میں فروری کے ماہ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے حق میں تحریک کا آغاز کروں گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے۔
کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کشمیری جب سڑکوں پر نکلے تو یہاں بھی عوام سڑکوں پر ہوں گے،نیلسن منڈیلا،یاسر عرفات جیسے لیڈرز نے ایسی مہمات سے آزادی حاصل کی۔ مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہرکو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، پاکستان میں انڈین فلمیں دکھانے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے، عالمی دنیا بھارتی مظالم روکے، کشمیریوں کے خون پر بھارتی ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔اس ٹائم8لاکھ آرمی نے پورے خطے کا کریک ڈائون کررکھا ہے۔پچھلے 27سالوں میں 94548ء کشمیری شہید ہوچکے ہیں ،22826خواتین بیوہ ہوئی ہیں یہاں پر بس نہیں 107591بچے یتیم ہوئے ہیں 10717گینگ ریپ اور تشدد کا نشانا بنا یا گیا ہے ۔میں سمجھتا ہوں پاکستان میں آزدی کشمیرکی تحریک کیلئے خواتین کی آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے مشعال ملک پورے پاکستان میں سیاسی اور سماجی قائدین کے ساتھ خواتین موومنٹ کے حوالے سے ملاقات کررہی ہیں ۔پروگرام میں شریک خواتین اراکین قومی اسمبلی اور انسانی حقوق کی تنظیموںکے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوجہ کشمیر میںظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کر ے ان کا یہ کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ابھی تک اپنی قرادادوں پر عمل درامد نہیں کرسکا ۔جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جبکہ مظالم پر چپ ساری عالمی برادری برابر کی مجرم ہے آزاد فضاؤں میں سانس لینے پر پاکستان قوم اللہ رب العزت کا شکار ادا کرے اور کشمیر ی قوم کا بھر پور ساتھ دے۔