لائیبیریا سے آیا پاکستانی ایبولا کا شکار نہیں، حکام

Ebola

Ebola

کراچی (جیوڈیسک) افریقی ملک لائیبیریا سے کراچی آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا تاہم اس میں ایبولا وائرس کی کوئی علامت نہیں۔

لائبیریا سے آنے والے سینتالیس سالہ مسافر کو دوران پرواز تیز بخار کی شکایت ہوئی۔ کراچی پہنچنے پر اسے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردایا گیا۔