اسلام آباد (جیوڈیسک) طرابلس سے 260 پاکستانیوں کو لیکر ایک اور خصوصی پرواز بدھ کو لاہور پہنچ گئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 13 اگست کے بعد سے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یہ ساتویں خصوصی پرواز ہے۔
اب تک مجموعی طور پر 1987 پاکستانیوں کو فضائی ذرائع سے واپس لایا جا چکا ہے جب کہ تقریباً 1500 پاکستانی ملک آنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ ہفتوں کے دوران اضافی خصوصی پروازوں سے انکی واپسی یقینی بنائیں گے۔