لیبیا :عبداللہ الثانی کی زیر قیادت عبوری حکومت نے استعفی دے دیا

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) آئین کے تحت مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تا کہ پارلیمنٹ عوام کی زیادہ نمائندگی رکھنے والی نئی حکومت تشکیل دے سکے :بیان لیبیا میں عبداللہ الثانی کی زیر قیادت عبوری حکومت نے منتخب پارلیمنٹ کو استعفیٰ پیش کر دیا۔استعفیٰ دارالحکومت میں اسلام پسند حریف انتظامیہ کی تشکیل کے اگلے روز دیا گیا۔

عبوری حکومت ملک کو جنگجوؤں سے بچانے کیلئے سرگرم تھی جو دارالحکومت طرابلس میں کافی مضبوط ہو چکے ہیں۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آئین کے تحت مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے کہ تاکہ پارلیمنٹ عوام کی زیادہ نمائندگی رکھنے والی نئی حکومت تشکیل دے سکے ۔لیبیا کی پارلیمنٹ کے ترجمان عمر احمدان نے میڈیا کو بتایا کہ عبوری حکومت نے پارلیمنٹ کو سکیورٹی وجوہات کی بناپر استعفیٰ پیش کیا ہے۔

پارلیمنٹ نے عبداللہ الثانی کی جگہ عمر الحسی کو اقتدار منتقل کر دیا ہے۔ جنگجوؤں نے غیر ملکی طیاروں کے حملوں کے بعد پارلیمنٹ پر حکومت کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کیا تھا۔عبوری حکومت نے دارالحکومت پر جنگجوؤں کے قبضے کے بعد طرابلس سے 600 کلومیٹر دور تبروک کے علاقے کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا ہوا ہے۔

دریں اثنا جنگجوؤں نے دارالحکومت طرابلس کے ایئرپورٹ پر قبضے کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں جن میں جنگجو ایئرپورٹ کی عمارت کے اندر کھڑے خوشیاں منا رہے ہیں۔