طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں فضائی کارروائی کے دوران داعش کے 40 سے زائد مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 70 کلو میٹر دور تیونس کی سرحد کے قریب نامعلوم طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ لیبین حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ ہلاک ہونے والے داعش میں بھرتی کے لئے جمع ہوئے تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق تیونس سے ہے۔
حکام کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع فضائی کارروائی میں نورالدین چوچان کی ہلاکت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نورالدین چوچان تیونس میں ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث ہے جب کہ وہ گزشتہ سال جولائی میں تیونس کے سیاحتی مقام پر حملے میں بھی ملوث تھا جس کے نتیجے میں 38 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔