مالٹا (جیوڈیسک) لیبیا کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والوں نے مالٹا کے ایئر پورٹ پر ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے سے قبل ہائی جیکرز کی مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی کی۔
اس سے قبل اغوا کاروں نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
طیارے کے اغواکاروں میں سے 1 کی شناخت موسیٰ شاہا کے نام سے ہوئی ہے جس نے لیبین ٹیلی وژن چینل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اغواکار موسیٰ شاہا نے لیبین ٹی وی کو اپنا تعارف الفتح الجدید نامی تنظیم کے سربراہ کے طور پر کرایا۔