طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایئرپورٹ پر حملے میں 90 فیصد طیارے تباہ ہو گئے۔ خبر ایجنسی نے لیبیا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کھڑے 90 فی صد طیارے تباہ ہو گئے۔
تاہم طیاروں کی تعداد کے بارے میں سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مرمت میں لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ حملے میں ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اور ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ایئرپورٹ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔