طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب شدید لڑائی شروع ہو گئی جس میں 25 افراد ہلاک کئی زخمی ہو گئے۔
طرابلس کے شہریوں کا ہوائی اڈے کو جانے والی سڑک پر فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہکے بعد سے ملک شدید داخلی انتشار کا شکار ہے۔ ادھر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر لیبیا کی نئی پارلیمان نے جلد اپنی ذمہ داریاں نہ سنبھالیں تو یہ ملک ایک بہت بڑے تنازعے اور بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے طرابلس پر زور دیا کہ جلد از جلد ملک کا نیا دستور تیار کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے لیبیا میں جمہوریت کی نمو کے لیے امریکی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے رہنما انقلاب کیلئے دی گئی عوامی قربانیوں کا خیال رکھیں۔