طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے مغربی علاقے گارابلی میں اسلحے کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے باعث بیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی افراد کیمپ میں داخل ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تا حال دھماکوں کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
دھماکوں میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔