لیبی فوج کی معیتقہ فضائی اڈے پر بمباری، ترکی کی دفاعی تنصیبات تباہ

Libya Army Airport Bombing

Libya Army Airport Bombing

طرابلس (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز دارالحکومت طرابلس میں قائم معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی حالیہ ایام میں قائم کردہ دفاعی تنصیبات اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پرتبادہ کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیشنل آرمی کے آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کردیا گیا ہے۔

لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کی گئی بمباری کی خوفناک آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ اس بمباری میں ترکی کی طرف سے قائم کردہ دفاعی تنصیبات کو مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔

لیبی فوج کی بم باری کے بعد معیتیقہ ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے جب کہ ہوائی اڈے کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو لیبیا کی نیشنل آرمی کے حملے میں ترکی کے 10 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔