لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 100 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔

ماہی گیروں نے بتایاکہ انہوں نے 16 افراد کو بچا لیا ہے۔ لکڑی کی اس کشتی پر سوار افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے سامنے آئے ہیں جو 150 سے 200 تک ہیں تاہم لیبیا کی کوسٹ گارڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کشتی پر کم از کم 250 افراد سوار تھے۔ یہ کشتی جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سمندر میں ڈوبی۔