لیبیا : کشتی ڈوبنے سے 800 افراد ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کی تصدیق

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 800 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اتوار کو لیبیا کے ساحل کے قریب الٹ کر ڈوب گئی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جہاز پر 900 افراد سوار تھے۔