طرابلس (جیوڈیسک) برطانوی فوجیوں نے لیبیا میں داعش کے خلاف بالی وڈ موسیقی کو نیا ہتھیار بنا لیا۔
برطانیہ کی خصوصی سیکورٹی فورسز نے لیبیا میں داعش کے خلاف نئی نفسیاتی جنگ کا اعلان کر دیا جس کے تحت داعش جنگجوؤں کے خلاف بالی وڈ موسیقی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی نژاد آرمی انٹیلیجنس افسر نے مشورہ دیا کہ بالی وڈ موسیقی داعش جنگجوؤں کو تنگ کرتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبیا میں سرتے ٹاؤن سے باہر نکلتے ہوئے برطانوی فوج نے دو کاروں کو پارک کرتے ہوئے بالی وڈ موسیقی چلائی۔
ڈیلی مرر کے مطابق جب داعش جنگجو اپنے مخصوص مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ سے ساتھیوں سے اس موسیقی کے بارے میں شکایت کرتے ہیں تو برطانوی فوجی یونٹ کو ان دونوں کے ٹھکانوں کا پتہ چل جاتا ہے۔