اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کی تعداد 3 سے 6 ہزار ہے۔ جنہیں تیونس کے ذریعے پاکستان لانے کے انتظامات کیے جار ہے ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں اس وقت کوئی ائر پورٹ آپریشنل نہیں۔ وہاں پھنسے پاکستانیوں کو تیونس کے راستے پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تیونس میں پاکستانی سفارت خانہ ان پاکستانیوں کے لیے تیونس کے ویزا کے حصول کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس حوالے سے لیبیا میں موجود پاکستانی طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔