لیبیا: الفجر کے شدت پسندوں کا السدرا بندرگارہ پر حملہ، 22 فوجی ہلاک

Libya Soldiers

Libya Soldiers

طرابلس (جیوڈیسک) فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند تیز رفتار کشتیوں پر سوار تھے اور انہوں نے راکٹ فائر کئے۔ جس سے تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔ فوج کے جوابی حملے میں تین کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

شدت پسندوں نے بندرگاہ السدرا پر قبضے کی متعدد کوششیں کی ہیں، کیونکہ یہ لیبیا کے تیل سے مالا مال خطے بن غازی کی اہم ترین بندرگاہ ہے۔ جہاں سے دنیا بھر کو تیل برآمد کیا جاتا ہے۔