طرابلس (جیوڈیسک) مذکورہ چھاونی لیبیا کی افواج کے سپیشل دستے، الصاعقہ بریگیڈ کا مرکز تھی جس کے ترجمان نے چھاونی پر اسلام پسند جنگجووں کے قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔
بن غازی کے حکا م کا کہنا ہے کہ اسلام پسند جنگجووں اور سرکاری افواج کے درمیان لڑائی میں پیر کی شب سے منگل کی صبح تک کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ بن غازی کے علاوہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں بھی گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام پسند باغی، قبائلی ملیشیائیں، جنگجو گروہ اور سرکاری فوجی دستے ایک دوسرے سے برسرِ پیکار ہیں۔ طرابلس کے ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے دو جنگجو گروہوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے باعث اقوامِ متحدہ، امریکا اور ترکی سمیت کئی ممالک نے دارالحکومت میں اپنے سفارت خانے بند کرکے عملے کے افراد کو پڑوسی ممالک منتقل کردیا ہے۔