لیبیا میں نیم سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) عسکریت پسندوں کے خلاف جھڑپوں میں فورسز کی قیادت ایک سابق جرنیل کر رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سابق جرنیل خلیفہ خفتار کی زیر قیادت معمر قذافی کا تختہ الٹنے والا گروپ طیاروں کی مدد سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے جبکہ جنگجو طیارہ شکن گنوں سے فائر کر رہے ہیں۔ قبل ازیں بھی بن غازی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

جھڑپوں کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیم سرکاری فورسز خود کو نیشنل آرمی کے نام سے متعارف کراتی ہیں اور انہوں نے عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے ایک بڑا آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔ فریقین میں جھڑپیں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک اعتدال پسند عالم دین کے قتل کے بعد شروع ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں شہری نیم سرکاری فورسز میں شامل ہو رہے ہیں۔