لیبیا کے ہوٹل پر دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) منگل کو طرابلس کے پر تعیش ہوٹل پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے، سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ ملک کو درپیش سیاسی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں میں حصہ لیں۔

2011ء میں معمر قدافی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے لیبیا استحکام کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

جنیوا میں دو رو زتک جاری رہنے والے وسیع اور تعمیری امن مذاکرات کے بعد لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ منگل کی طرح ہونے والے حملے ایک اتحادی حکومت کی تشکیل کے عمل کو متاثر نہیں کریں گے۔

بلکہ یہ تمام لیبیائی فریقوں کو آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔