لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 130 افراد ہلاک

Libya

Libya

روم (جیوڈیسک) لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے بھری ایک کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی جس کے باعث 130 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب اسی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد یہ کشتی سمندر برد ہو گئی، اطالوی بحریہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز میں تقریباً 2 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی اسی تاریخ کو ڈوبی تھی جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، حکام نے اس حوالے سے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔