لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی کمپنیوں کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کمپنیوں کے ساتھ سنہ 2011ء سے قبل کرنل قذافی کی حکومت کے دور میں معاہدے کئے گئے تھے۔ موجودہ عبوری حکومت نے ترکی کے لیبیا دشمن کردار پر اس کی کمپنیوں کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے منسوخ کرنے پرغور شروع کیا ہے۔
لیبیا میں نیشنل آرمی کی وفادار عبوری حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی اور وزیر خارجہ عبدالھادی الحویج نے ایک اجلاس میں ترک کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے اورانہیں دیے گئے ٹھیکے منسوخ کرنے کے قانونی طریقہ کار تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت اور ترکی کے درمیان معاہدے مضبوط تعلقات قائم ہیں جب کہ لیبیا میں نیشنل آرمی کی حمایت یافتہ عبوری حکومت قومی وفاق حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔