لیبیا : داعش کے ٹھکانوں پر مصری فوج کے فضائی حملے، 7 شہری ہلاک

Jet Plane Attack

Jet Plane Attack

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر مصری فوج کے فضائی حملوں میں 3 بچوں سمیت 7 معصوم شہری ہلاک ہو گئے۔

مصری فوج نے داعش کے ہاتھوں 21 قطبی عیسائیوں کی ہلاکت کے بعد لیبیا کے شہر درنا میں فضائی حملے کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر کے مطابق فضائی حملے رہائشی علاقوں پر کیے گئے تھے۔

جاپان نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد کے لیے ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ اس امداد کا مقصد داعش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرنا ہے۔