لیبیا : سرطے میں داعش کا صدر دفتر خالی کرا لیا گیا
Posted on August 11, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Libyan Army
واشنگٹن (جیوڈیسک) لیبیا میں حکومت کی حامی افواج نے بتایا ہے کہ انھوں نے سرطے شہر میں داعش کے صدر دفتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ بیان لیبیا کی قومی وحدت پر مشتمل حکومت (جی این اے) سے وفادار افواج نے جاری کیا ہے۔
داعش کو سرطے سے باہر دھکیلنے کے لیے امریکی فضائی حملے جاری رہے ہیں۔
سرطے ایک کلیدی ساحلی شہر ہے جسے یہ دہشت گرد گروپ اپنی کارروائیوں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔