لیبیا کی جیلوں سے 226 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا

jails

jails

اسلام آباد (جیوڈیسک) طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے آگاہ کیا ہے کہ لیبیا کی جیلوں سے 226 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا۔ جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2014 سے زیر حراست 300 پاکستانیوں میں سے 226 کی رہائی کو یقینی بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ لیبیا میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے جب کہ لیبیا میں اسیر پاکستانی شہریوں کی رہائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لیبیا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 260 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا تھا۔