لیبیا میں نئے پارلیمانی انتخابات 25 جون کو ہونگے

Libya

Libya

تریپولی (جیوڈیسک) لیبیا کی گذشتہ پارلیمان چند روز قبل متنازعہ حالات میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ وہاں گزشتہ انتخابات سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے ایک سال بعد 2012ء میں کرائے گئے تھے۔

اس سال فروری سے لیبیا مسلسل عدم استحکام اور خونریزی کا شکار ہے۔

وہاں حال ہی میں پارلیمان پر حملہ بھی کیا گیا تھا اور سابق جرنیل خلیفہ حفتر اپنے زیر کمان مسلح دستوں کے ذریعے ملک میں مسلمان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر چکے ہیں۔