تریپولی (جیوڈیسک) لیبیا کے ایک ممتاز تاجر احمد میطیق Maiteeq کو ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔
لیبیا کی پارلیمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر عزالدین العوامی نے احمد میطیق کے انتخاب کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ عزالدین العوامی کے مطابق میطیق سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ارکان کی اکثریت کی تائید سے محروم رہے۔ سیکنڈ ڈپٹی اسپیکر صالح مخزوم کے مطابق میطیق کو اکثریتی ارکان کی حمایت مل گئی تھی۔