طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نیوی کے چیف اپنے دو محافظوں سمیت زخمی ہو گئے۔ نیوی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت طرابلس میں اس وقت پیش آیا جب نیول چیف حسن اپنے آفس جا رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ شروع کر دی۔
جس میں نیول چیف اور ان کے دو محافظ زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کی حالت بہتر ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔