لیبیا کے قزاقوں سے چھ پاکستانیوں سمیت 21 افراد کو چھڑا لیا گیا

Morning Glory Ship

Morning Glory Ship

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نیوی سیلز نے مارننگ گلوری جہاز قزاقوں سے چھڑا لیا۔ جہاز کے عملے میں چھ پاکستانی بھی شامل تھے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون کا کہنا ہے کہ قبرص اور لیبیا کی درخواست پر امریکی نیوی سیلز نے اغوا ہونے والے مارننگ گلوری کو چھڑانے کے لیے کارروائی کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق بحری جہاز میں سوار تین لیبیا کے باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مارننگ گلوری جہاز نیوی سیلز کی زیر نگرانی واپس لیبیا بھیج دیا گیا۔ مارننگ گلوری جہاز میں سوار اکیس ارکان میں چھ پاکستانی شہری بھی موجود تھے۔

شمالی کوریا کی ملکیت اس بحری جہاز میں دو لاکھ بیرل تیل موجود تھا جسے رواں ماہ کے آغاز میں لیبیا کے باغیوں نے اغوا کیا۔