لیبیا : احتجاج کے دوران فائرنگ سے عبوری پارلیمنٹ کے دو رکن زخمی

Protests Libya

Protests Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے عبوری پارلیمنٹ کے دو رکن زخمی ہو گئے۔

طرابلس میں پارلیمنٹ کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جنرل نیشنل کانگرس کو تحلیل کیا جائے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمنٹ بدامنی کی ذمہ دار ہے۔

اس دوران درجنوں افراد پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے میں پارلیمنٹ کے دو ارکان زخمی ہو گئے۔