لیبیا میں روسی سفارتخانے پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد گاڑیاں نذر آتش

Libya

Libya

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں روس کے سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کئی گاڑیاں جلا دیں، حملہ آوروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق طرابلس میں روسی سفارتخانے پر تقریبا 60 مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے خدشے کے باعث سفارتی عملے کوپہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔حملہ آوروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔