لیبیا : سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں 15 فوجی ہلاک

Libya

Libya

طرابس (جیوڈیسک) لیبیا میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے شہر بنی ولید، کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی۔

لیبین رمی چیف کے ترجمان کے مطابق حملے میں 15 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ حکام نے حملے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات نہیں فراہم کیں۔