اسلام آباد (جیوڈیسک) لیبیا میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں اس وقت کوئی بھی ائرپورٹ آپریشنل نہیں، پاکستانیوں کو تیونس کے راستے وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں تین سے چھ ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ لیبیا کے ائرپورٹس بند ہونے کے باعث وہاں سے کوئی پرواز دستیاب نہیں۔
اس لیے وہاں موجود پاکستانیوں کی براستہ تیونس واپسی کیلئے تیونس میں پاکستانی سفارتخانہ ویزا کی کوشش کر رہا ہے۔
ویزے ملتے ہی ان پاکستانیوں کو وطن کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں موجود پاکستانی طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں، لیبیا میں پاکستانی 0021892255216 اور00218213610937 فوب نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔