لیبیا : داعش نے ایتھوپیا کے 30 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ISIS

ISIS

تریپولی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے کچھ روز قبل تیس ایتھوپین کو اغوا کیا تھا۔

انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی فوٹیج میں تیرہ داعش جنگجو مغوی افراد کے گرد گھیرا ڈالے دکھائی دیتے ہیں۔

فوٹیج لیبیا کے کسی صحرائی مقام پر بنائی گئی ہے۔ داعش جنگجوؤں نے تمام افراد کے سر قلم کر کے انہیں موت کےگھاٹ اتارا۔

کارروائی سے پہلے داعش جنگجوؤں نے اپنا ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔