لیبیا: داعش جنگجوئوں سے جھڑپوں میں 10 فوجی ہلاک

Libyan Forces

Libyan Forces

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں داعش جنگجوئوں سے تازہ جھڑپوں میں 10 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

فریقین میں لڑائی دارالحکومت طرابلس میں تیل کے مرکزی ذخائر کے قریب ہوئی۔ داعش کے انتہا پسندوں کی طرف سے لیبیائی تیل ذخائر کو نشانہ بنانے کی یہ تازہ ترین کارروائی ہے۔

انتہا پسند پہلے ہی نفولیا کے قریب چند تیل کے ذخائر چلا رہے ہیں۔ لیبیا کے موجودہ بحران کے باعث دو حکومتیں ختم ہو چکی ہیں۔