سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان میں حکام نے اطلاع دی ہے کہ مقامی اور غیرملکی جنگجوئوں پر مشتمل 80 اجرتی جنگجوئوں کو لیبیا میں لڑائی کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل آدم محمد احمد صالح نے انکشاف کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (غیرملکیوں) سمیت 80 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ شامی جنگجوئوں پر مشتمل یہ عناصر لیبیا میں متحارب فورسز کی طرف جا رہے تھے۔ یہ گرفتاریاں 15 جولائی کو کی گئی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورس دیگر سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے نقل مکانی کرنے اور سرحد عبور کرنے والے اب تک 282 کو افراد گرفتار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل صالح نے مزید کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کارروائیوں نے ایک شکل اختیار کی ہے۔ شام سے جنگجو غیرقانونی طریقے سے سوڈان کے راستے لیبیا داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
ریپڈ سپورٹ فورسز شمالی دارفور کی حدود میں غیر ملکی تارکین وطن کے ایک گروہ کو گرفتار کیا۔ان میں غیرملکیوں سمیت 160 عناصر شامل تھے۔