لیبیائی وزیراعظم کا کابینہ تبدیل کرنے کا اعلان

Libyan

Libyan

لیبیائی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نے احتجاجی مظاہروں کے بعد کابینہ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزارتوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ۔ طرابلس لیبیا کے وزِیر اعظم علی زیدان نے اخوان المسلمون کے ایک ناقد سیاسی کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ علی زیدان نے ایک کانفرنس میں کہا کہ ہم کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔

اور حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے وزارتوں کی تعداد کم کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ اعلان اخوان المسلمون کے ایک شدید ناقد سیاست دان عبدالسلام المسماری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی مِیں ان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اخوان المسلمون کے دفاتر کو نذر آتش کر دیا ہے۔