لائسنس فیس جمع نہ کروانے پر درجنوں فیکٹری مالکان گرفتار

Arrested

Arrested

فیصل آباد (جیوڈیسک) کارروائی اے سی سٹی شاہ رخ نیازی نے کی، 2 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کرانے پر رہا اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے پولیس فورس کے ہمراہ جناح ٹاؤن میں لائسنس فیس جمع نہ کرانے والے میرج ہالز، فیکٹریزو کباڑ خانہ مالکان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تاہم پکڑے جانے والوں نے موقع پر ہی لائسنس فیس کے 2 لاکھ 3 ہزار سرکاری خزانے میں جمع کروا کر رہائی حاصل کر لی۔ جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں 44 کباڑ خانے، تین مربہ اور چار مرچ کی فیکٹریاں، دو میرج ہالز جبکہ ایک سویٹ اور ایک پکوان سنٹر شامل ہے۔