یہ بالکل جھوٹ ہے کہ ہم نے فوج سے ضامن بننے کیلئے کہا ، نثار

Nisar

Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آرکابیان حکومتی نکتہ نظر کی عکاسی کر رہا ہے، حکومت نے کسی کو ثالث اورضامن نہیں بنایا۔

یہ بالکل جھوٹ ہےکہ ہم نے فوج سے کہا کہ آپ ہمارے ضامن بنیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ضامن اور ثالث غیر آئینی الفاظ ہیں، آئی ایس پی آر کا بیان میری مشاورت سے جاری کیا گیا۔

جس میں سہولت کار کے الفاظ کا استعمال کیا گیا جو قانون کے دائرے میں آتے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آرنے اپنا بیان پہلے میرے پاس بھیجا، حکومت نے منظور کیا پھر جاری ہوا۔

اور یہ بیان حکومتی موقف کی تائید کرتی ہے۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں غلط فہمی پیدا کی گئی اور یہ غلط فہمی فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں نے غلط فہمی پیدا کی، ہم فوج اور اسکی نیک نامی کا تحفظ کر رہے ہیں، سیاسی گند میں نہیں ڈالنا چاہتے، فوج غیر سیاسی ہےاور اسی دائرے میں رہ کر کام کر رہی ہے۔