لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے، جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے اعداد و شمار کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 2018 اور 2021 کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں، ن لیگ کی حکومت کے آخری سال میں ایف بی آرنے 3 ہزار 842 ارب جمع کیے، رواں برس 4 ہزار 500 ارب کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے5 سال میں 10 ہزارارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، آپ نے3 سال میں 15 ہزار ارب تاریخی قرض لےکر ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، آئندہ سال کیلیے5.8 کھرب کا ہدف رکھ کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟