چکوال : لیفٹیننٹ کرنل ظہورالحق شاہ تمغہ امتیاز ملٹری یونین کونسل سہگل آباد نے گزشتہ روز راجہ یاسر سرفراز خان سے ان کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ملاقا ت کی اور غیر مشروط طور پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل ظہورالحق شاہ نے راجہ یاسر سرفراز صاحب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ایک نہایت شریف خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کا فیوچر ہیں اور ایک بہت اچھی پر سنیلٹی کے مالک ہیں مجھے ان کی پرسنیلٹی نے بہت متاثر کیاانہوں نے کہا کہ میں اپنی یونین کونسل کھوتھیاں میں بھرپور ورک کروں گا اور اپنی یونین کونسل میں پاکستان تحریکِ انصاف کو مضبوط کروں گااس موقع پر شاہد محمود مغل سرکال مائر اور ملک فخر سہگل آباد بھی موجود تھے۔