لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سیکرٹری دفاع تعینات

Alam Khattak

Alam Khattak

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک مدت پوری ہونے کے بعد ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت کی جانب سے سابق فوجی افسر کو سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا۔

عالم خٹک پاک فوج میں 38 سال خدمات پیش کرنے کے بعد گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوئے جبکہ اس دوران وہ کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور چیف آف لاجسٹک کی اہم ذمہ داریوں پر خدمات پیش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری دفاع کا عہدہ خالصتاً سویلین ہے لیکن روایتی طور پر اس عہدے پر ریٹائرڈ فوجی افسر کو تعینات کیا جاتا ہے جس کی ذمہ داری سویلین حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔