گوجرانوالہ کینٹ: کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طالب علم عمیر ارشد ولد حوالدار محمد ارشد کے گھر کامونکی میں ان کے والدین سے اظہارِ تعزیت کیا اور دُعا کی کہ اللہ تعالٰی شہید طالب علم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین و عزیزواقارب کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ کور کمانڈر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو پاکستان فوج عوام کے ساتھ مل کر جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ان معصوم مجاہدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔