لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

Haroon Aslam

Haroon Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے سپرسیڈ ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ اپنا استعفی ملٹری سیکرٹری برانچ کو بھجوا دیا۔

بطور آرمی چیف ترقی نہ پانے والے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم آرمی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر چلے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ پاک فوج میں روایت ہے کہ جب کسی سینئر کو سپر سیڈ کرکے جونیئر کو ترقی دی جاتی ہے تو سینئر کے سامنے دو آپشن ہوتے ہیں کہ یا تو وہ جونیئر کی زیر کمان ملازمت جاری رکھے یا پھر ریٹائرمنٹ پر چلا جائے۔

زیادہ تر افسر دوسرے آپشن کو ترجیح دیتے ہیں اور جونیئر کو ترقی ملنے کی صورت میں خود بخود ریٹائرمنٹ پر چلے جاتے ہیں۔ ترقی پانیوالے دونوں جنرل ہارون اسلم سے جونیئر تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کا تعلق لاہور سے ہے۔ آرمی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم سب سے سینئر موسٹ جنرل تھے۔ انہوں نے کور کمانڈر بہاولپور، ڈی جی رینجرز اور کمانڈر ایس ایس جی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

سوات میں کامیاب پیو چار آپریشن کی سرپرستی بھی لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے کی اور کوہٹہ ڈیو کے کمانڈر بھی رہے۔