واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے مطابق جنرل جان نکلسن کو صدر براک اوباما نے نامزد کیا ہے۔ انہیں سینیٹ کی منظوری کے بعد افغانستان میں تعینات کیا جائے گا۔
جنرل جان نکلسن افغانستان میں تعینات جنرل جان کیمبل کی جگہ لیں گے جو رواں برس ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جنرل نکلسن اس وقت نیٹو کی الائیڈ لینڈ کمانڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔
وہ نومبر دو ہزار نو سے دسمبر دو ہزار دس تک پاکستان افغانستان کوآرڈینیشن سیل کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔