زندگی بدل گئی، فلموں میں کام نہیں کرونگی جلد عمرہ کیلئے جا رہی ہوں: وینا ملک

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی بدل گئی ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ اسد بشیر خٹک جیسا اچھا شوہر ملا۔ اسد بشیر سمیت ان کی پوری فیملی میرا بہت خیال رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جا رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب فلموں میں کام نہیں کرونگی۔

شوہر کی طرف سے شوبز کی سرگرمیوں پر پابندی نہیں تاہم میں خود زیادہ سے زیادہ وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتی ہوں۔ پاکستان آ کر کسی چینل کے شو کی میزبانی کروں گی۔ میں نے دنیا بھر کے ممالک دیکھے ہیں مگر اپنے پاکستان جیسا ملک کوئی نہیں۔