اس نازک دور میں اگر بات زندگی کی کی جائے تو انتہائی مشکل ہے۔ کیوں کے اب لوگ ہمیشہ لاحاصل کے غم میں اس چیز کی خوشی بھی بھول جاتے ہے جو حاصل ہوتا ہے۔ حالانکہ جو ہم کھو ،دیتے ہیں وو ہم کسی اور صورت میں حاصل کر لتے ہیں یہ صرف کامل یقین ہوتا ہے ہم کتنا خوش اور کتنا ناخوش رہتے ہیں میں نے کچھ لوگوں کو محبت میں اتنا تڑپتے دیکھا ہے ایسا لگتا ہے جیسے انکی زندگی میں محبت نہیں محبت میں زندگی تھی انکا نہ تو سورج کبھی طلوح ہوتا ہے نا ہی رات کے بعد دن ہوتا ہے لیکن یہ وو لوگ ہوتے ہے جو حقیقت سے بہت دور بھاگتے ہے حالانکہ اتنی عقل تو پرندوں کو بھی ہے کہ ایک جگہ پانی سوکھ جائے تووہیں تڑپ تڑپ کر نہیں مرتے بلکہ دوسری جگہ چلے جاتے ہیں لیکن در حقیقت یہ لوگ کسی بیقدرے کے لئے تڑپ کر قدر کرنے والے کے لئے جذباتی طور پر تیار ہو رہے ہوتے ہیں۔
اور کچھ لوگ جذبات سے اتنے خالی ہوتے ہیں کہ ان کے لئے کچھ ہونا یا نا ہونا ایک برابر ہوتا ہے۔ لوگ شادی تو کر لتے ہے لیکن کیا اس کو اپنا 100 فیصد وقت بھی دیتے ہیں یا نہیں؟ اور یہ لوگ صرف شادی کرنا جانتے ہیںان لوگوں کے لئے شادی کے بعد آفئیر چلانا عام سی بات ہوتی ہے اور شادی صرف ماں باپ یا اپنے بڑں کو راضی کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔
میرا ماننا ہے اگر آپ کسی کو اپنا آپ سو فیصد نہیں دے سکتے تو یوں چہرے پر خول نا چڑایے کسی ایک کو تو راضی کریں یہ لوگ تو اپنے آپ کے بھی اپنے نہیں ہوتے انکو اتنا معلوم ہونا چاہئے کے ساری عمر نا سمجھی سے نہیں گزاری جا سکتی اور کچھ لوگ اتنے نازک ہوتے ہے انکو کوئی چھوڑ جائے تو وو وہی کھڑے رہتے ہیں صرف اس تمنا میں کے شاید جانے والا لوٹ آے گا اور نادان اس درد میں زندگی بسر کر دیتے ہے اور کچھ تو اس درد کو اتنا طویل لے جاتے ہیں کے صوفی بن جاتے ہیں(صوفی بن جانے سے مراد کسی مزار پر خدا کے انتہائی قریب پائے جاتے ہیںجو مانگتے ہیں مل جاتا ہے۔
ان پر کن کی مہر لگ جاتی ہے) اور کچھ اس درد میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں بکھرتے سب ہیںسب کی زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب سر پر نہ چھت نظر آتی ہے اور نا ہی پاؤں کے نیچے زمین یہ ہی وو وقت ہوتا ہے جب ہم رب کو تلاش کرتے ہیں زندگی آسان کیجیے روزانہ ذکرالہی کریں کثرت سے، جب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو صدقہ دیں صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔
اگر آپ خوش رہنا چاھتے ہیں تو خوشیاں بانٹناشروع کر دیں کبھی بھی خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے۔ اپنی زندگی کو آسان بنایے اگر آپ بہن ہیں تو اپنے بھائی کو عزت اور پیار دیں اگر آپ اولاد ہیں تو ماں باپ کی خدمت کرے اگر آپ بیوی ہیں تو شوہر سے محبت کریںاگر آپ بھائی ہیں تو بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھے۔
اگر آپ شوہر ہیں تو اپنی بیوی کو 100فیصد دیںاگر آپ خوش رہنا چاھتے ہیں تو سب کو خوش رکھنا شروع کر دیںاکثر اوقات لوگوں کے منہ سے سنا ہے وو میرا تھا مجھے ملا نہی ںایسا نہیں ہوتا وو آپکا تھا ہی نہیں کن تو خدا کی ذات نے فرمانا ہے زندگی آسان کیجیے روزانہ ذکرالہی کرے کثرت سے جب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو صدقہ دیں صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔ اگر آپ خوش رہنا چاھتے ہیں تو خوشیاں بانٹناشروع کر دے کبھی بھی خود کو تنہا محسوس نا کریں کیوں تنہا آپ کی سوچ ہو سکتی ہے آپ نہیں آپ کے ساتھ خدا ہے۔