دبئی(جیوڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں ،وہاں پہنچنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ دیں گی۔دبئی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں پاکستان نہیں جارہا، افواہیں تب دم توڑیں گی۔
جب پاکستان پہنچ جاں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے نعرہ تھا لے کے رہیں گے پاکستان،،لیکن اب دہشت گردوں کا نعرہ ہے ”دے کے رہیں گے پاکستان”۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہونا چاہئیے بچا کے رہیں گے۔
پاکستان،ہم انشااللہ پاکستان کو بچائیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ میں پاکستان جاوں گا تو جیل میں بھیج دیا جاوں گا دہشت گردی کا خطرہ ہے لیکن میری نیت اچھی ہے میں پاکستان کے لیے جارہا ہوں،مجھے پوری زندگی خطرات کا سامنا رہا ہے۔